ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حکمران شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں، حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے اور حکمران شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڑھی والا، تاجر، مزدور سمیت سب کو مہنگائی نے ذہنی مریض بنادیا ہے، جو ہورہا ہے وہ حکومت کی غیرسنجیدگی ہے، کمر توڑ مہنگائی کرو گے تو میں مقابلہ کروں گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے جیلوں سے مٹ ڈراؤ، اللہ سے ڈرتا ہوں تم سے نہیں، ن لیگ کا نمائندہ ہونے سے پہلے پاکستانی ہوں، ان کو مانگے تانگے کی حکومت مل گئی ہے ایسا نہ ہو وعدے جھوٹے پڑ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے جس کا اصل ایجنڈا مہنگائی ہے، اپوزیشن اپوزیشن کھیلنے کے لیے مہنگائی کے خلاف بات نہیں کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز نے نیب کا پروانہ ہوا میں اڑا دیا، 12اپریل کو دوبارہ طلب

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کل عمران خان لاہور آئے تھے اور پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کی، انہیں کابینہ اجلاس میں بھی میری یاد ستا رہی تھی، یہ اپنی نااہلی اورغیرسنجیدگی پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈالر گرنے سے پاکستان کا سرکلر ڈیڈ اربوں روپے سے بڑھ گیا ہے، اپوزیشن چھینک بھی مارے تو آپ کو اس کی خبر آتی ہے، ڈالر گرتا ہے تو کہتے ہیں میڈیا سے علم ہوا یہ شرمناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا، ن لیگ نے آئی ایم ایف کا قرض ادا کیا اور گروتھ ریٹ 5 فیصد پر لے کر گئے، آج ملک میں ڈالر 71 سال کی ریکارڈ سطح 143 روپے پر پہنچ گیا ہے، ہم ان کی طرح جھوٹ یا بداخلاقی نہیں کرتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں