منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

رمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس ، حمزہ شہباز نے عبوری ضمانت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس میں گرفتاری کے خوف سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہورہائی کورٹ سے سترہ اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کرلی، عدالت کی حمزہ شہباز شریف کو ایک ایک کروڑ کےدو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملز کاریفرنس دائر ہونے کے باوجود نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں بھی بلاجوازگرفتار کرنا چاہتا ہے، نیب کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہےاور گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ نیب ایک انکوائری میں بلوا کر دوسرے کیس میں گرفتار کر لیتا ہے اب بھی خدشہ ہے نیب کسی نہ کسی بہانے سے انہیں گرفتار کر.لے گا اور استدعا کی کہ عدالت رمضان شوگر ملز اور صاف ہانی کیس میں عبوری ضمانت منظور کرے۔

- Advertisement -

عدالت نے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر اور صاف پانی کیس میں سترہ اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیں، عدالت نے حمزہ شہباز شریف کو ایک ایک کروڑ کےدوضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے سترہ اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

عدالتی سماعت سے قبل حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ جتھے کی شکل میں آنے والے وکلاء کے شور شرابے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے استفسار کیااتنے وکلاء کیوں اپنے ساتھ لاتے ہیں، جس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا وکلاء اور میڈیا خود ہی پہنچ گیا ہم نے کسی کو نہیں بلایا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیاسی کارکن عدالت میں سیلفیاں بناتے ہیں انہیں کس نے دیکھنا ہے،کارکن یہاں نمبر بنانے پہنچ جاتے ہیں،عدلتی احاطے میں سیاسی نعرے بازی کی جاتی رہی، بتائیں سیاسی کارکنوں کا عدالت میں کیا کام ہے،گذشتہ سماعت پربھی پابند بنایا تھا کہ عدالتی آداب کاخیال رکھا جائے۔

عدالت نے غیر متعلقہ وکلاء کمرہ عدالت سے چلےجانے کی ہدایت کی، جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ میں خاموشی سے گھر سے نکلا مگر میڈیا کو پتہ چل گیا، حمزہ شہباز شریف نے عدالت کو آئندہ اس حوالے سے محتاط رہنے کی یقین دہانی کرائی۔

گذشتہ روز احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں : حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور ، 17 اپریل تک توسیع

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔

بعد ازاں لاہور ہائی کوٹ نے حمزہ شہباز کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور نیب سےتفصیلی جواب طلب کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں