شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ سہیل کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ سجل علی کے مداح ہیں۔
اداکار حمزہ سہیل نے حال ہی میں نجی میگزین کو انٹرویو کے دوران اداکارہ سجل علی سے ہونے والی پہلی ملاقات سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ سجل علی ہمارے ملک کی نہیں بلکہ پورے ریجن کی بہترین اداکارہ ہیں اور میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں، جب وہ سیٹ پر آئیں تو میں احتراماً کھڑا ہوگیا تھا اور وہ مجھ سے گرم جوشی سے ملیں۔
حمزہ سہیل نے کہا کہ سجل علی ایک بہترین مثال ہیں کہ اداکار کو ایک خاص مقام پر پہنچنے کے بعد کس طرح ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ حمزہ سہیل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ اقرا عزیز مرکزی کردار میں موجود ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض فجر رضا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی پریسا صدیقی نے لکھی ہے۔