ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حمزہ شہباز کامیابی پر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمایت پر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا ، ن لیگ، اتحادی جماعتوں کے اراکین،آصف زرداری اورچوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

یاد رہے آج صبح نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی، ووٹنگ کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو جواز بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں