منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے قریب سے دستی بم برآمد، سیکیورٹی مزید سخت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سنجانی کے مقام پر جلسہ کر رہی ہے تاہم اس کے انعقاد سے چند گھنٹے قبل جلسہ گاہ کے قریب مشکوک بیگ سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سنگناجی پر جلسہ عام کر کے سیاسی پاور شو کرے گی۔ جلسے میں شرکت کے لیے مختلف کے مختلف شہروں سے قافلے وفاقی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہے۔

تاہم جلسہ عام کے انعقاد سے قبل جلسہ گاہ کے قریب ایک مشکوک بیگ پایا گیا ہے اور پولیس کے مطابق اس بیگ میں سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر موجود ہے اور تحقیقات جاری ہیں جب کہ جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا ترجمان اسلام آباد پولیس کا کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی صورتحال کے سلسلے میں ہائی الرٹ چل رہا تھا اور اجتماعات میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیے جا رہے تھے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے سنگجانی میں سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا اور اس آپریشن کے دوران مشکوک بیگ برآمد ہوا، جس سے ہینڈ ڈیٹو نیٹرز، بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو سیل کر کے ہائی الرٹ جاری کیا اور علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار15 پر اطلاع دیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے آج جلسہ عام کے حوالے سے اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے 29 مقامات کو سیل کیا گیا ہے جن میں نیو مارگلہ روڈ، زیرو پوائنٹ، فیصل چوک، بری امام کراس سیل، ایکسپریس وے، میرٹ ہوٹل چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک، سیکرٹیریٹ چوک، فاٹا ہاؤس، ترامڑی چوک، شاہ پور، بنی گالہ روڈ، فیض آباد، نائنتھ ایونیو، گولڑہ موڑ، موٹر وے ٹول پلازہ اور ترنول پھاٹک کے علاقے شامل ہیں۔

پی ٹی آئی جلسہ، اسلام آباد کے داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں