ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گاڑی کے اندر یہ ہینڈل کس لیے لگایا جاتا ہے؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ گاڑیوں کے اندر  دروازوں کے اوپر ایک ایسا ہینڈل ہوتا ہے جو عموماً کم استعمال ہوتا ہے لیکن اس کو لگانے کا مقصد شاید کم لوگ جانتے ہوں گے۔

آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس ہینڈل کے لگانے کا مقصد کیا ہے اور یہ کب استعمال کیا جاتا ہے؟ جو نشستوں کے برابر میں کھڑکی کے اوپر ہوتے ہیں۔

کچھ افراد تو ان ہینڈلزکو کپڑے ٹانگنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں اور کچھ گاڑی کی تیز رفتاری سے گھبرا کر ان کو پکڑ لیتے ہیں تاکہ دھچکوں سے بچ سکیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کا حقیقی مقصد بالکل مختلف ہے اور وہ سفر کے دوران پکڑنے کے لیے بالکل نہیں بنے ہیں۔ بنیادی طور پر اس طرح کے ہینڈل دینے کی وجہ لوگوں کو گاڑی میں داخل ہونے اور باہر نکلنے میں آسانی یا مدد فراہم کرنا ہے۔

car handles inside - Cheap Online Shopping -

جی ہاں واقعی جیسے آپ کسی بڑی گاڑی میں داخل ہورہے ہیں تو اس ہینڈل کے سہارے زیادہ آسانی سے اندرداخل ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح نیچے اترتے ہوئے بھی ان کی مدد لی جاسکتی ہے تاکہ چھلانگ لگانے سے بچ سکیں۔

اس کے مقابلے میں کسی چھوٹی گاڑی میں صورتحال بدل جاتی ہے اور ان میں یہ ہینڈل معذور، بزرگ افراد کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کے لیے بہت مددگار ہوتے ہیں۔

handles inside car - Online Discount -

اور ہاں اکثر گاڑیوں میں ڈرائیور کے دروازے کے اوپر یہ ہینڈل نہیں ہوتے جس کی بھی چند وجوہات ہوسکتی ہیں۔ان میں سے ایک تو یہ ہے کہ اسٹیئرنگ وہیل ہی ایک عارضی ہینڈل کا کام کرتے ہیں جس کے سہارے ڈرائیور گاڑی میں داخل یا باہر نکل سکتا ہے۔

اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور کے لیے کھڑکی کے اوپر ہینڈل کو تھامنا ممکن نہیں کیونکہ اس سےحادثے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں