اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ہینڈ رائٹنگ شخصیت کے کون سے راز کھولتی ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

جس طرح ہمارے رویّے اور اخلاق ہماری شخصیت کے پوشیدہ پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں اسی طرح کسی بھی انسان کی ہینڈ رائیٹنگ اس کے بارے میں بہت سے راز افشاں کردیتی ہے۔

عام طور پر اگر کسی شخص کے بارے میں جاننا ہو، تو مختلف طریقوں سے اس کو جاننے کی کوشش کی جاتی ہے یعنی لوگ دوسروں کے انداز گفتگو، لباس، حلقہ احباب یا اس کے جوتے دیکھ کر اس کو پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان سب کے علاوہ ایک اہم چیز اور بھی جسے ہم لکھائی یعنی ہینڈ رائٹنگ کہا جاتا ہے، کہتے ہیں کہ کسی بھی شخص کی ہینڈ رائٹنگ اس کی شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے، بس اسے پہچاننے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ہینڈ رائٹنگ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق ڈار نے ناظرین کو بہت سی باتیں بتائیں جو یقیناً سننے والوں کیلیے بھی دلچسپی اور حیرت کا باعث ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہینڈ رائٹنگ کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس کی مدد سے کسی فرد کی شخصیت کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کیونکہ لکھنے والے کی رائٹنگ اس کی ذہنی کیفیت کا پتہ دیتی ہے۔

ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ جس لہجے میں بات کرتے ہیں وہ لہجہ ہینڈ رائٹنگ میں ظاہر ہوجاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ہماری لکھائی تبدیل ہوتی ہے اس کا مطلب ہے کہ ہماری شخصیت بھی تبدیل ہورہی ہے۔

ہر شخص کے لکھنے کا انداز منفرد ہوتا ہے اس لئے کہ ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے اور جب وہ لکھنے لگتا ہے تو اس کے اندر کی کیفیات‘ کردار اور احساسات بھی اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اس لئے کوئی ماہر تحریر اس لکھائی کا تجزیہ کرکے اس کی شخصیت کے مخفی پہلوﺅں کو بھی سامنے لاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں