راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 5 دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں شوکت علی، امداد اللہ، صابر شاہ، خندان اور انور علی شامل ہیں، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے پانچوں دہشت گردوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی۔