اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ہنگو: قبائلی عوام نے اسلحے کا بڑا زخیرہ پاک فوج کے حوالے کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہنگو: قبائلی عوام نے اسلحے کا بڑا زخیرہ پاک فوج کے حوالے کردیا، کرنل شوکت حیات کا کہنا ہے کہ آپریشن سے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ہنگو کے علاقے تیراہ میدان میں اسلحے کا بڑا ذخیرہ قبائلی عوام نے رضاکارانہ طور پر پاک فوج کے حوالے کردیا، تقریب سے خطاب میں کرنل شوکت حیات نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی بحالی اور تیراہ میدان کی تعمیر نو کا کام جاری ہے۔

آپریشن خیبرون اور ٹو کے بعدقبائلی عوام کا اعتماد پاک فوج پر بڑھ گیا ہے اور علاقہ مکین رضاکارانہ طور پر اپنے ہتھیار پاک فوج کے حوالے کررہے ہیں ۔

گزشتہ روز جمع کرائے جانے والے ہتھیا روں میں ایم ایم مارٹر ،ایم ایم آر آر ،ایم ایم گنز ،آر پی جی سیون،میزائل، دستی بم ،درجنوں اینٹی ٹینک مائنز ، ہیوی مشین گنز، مارٹر گولے، ہیوی مشین گن اور مختلف بور کے کارتوس کے بکس اور دیگر آٹو میٹک رائفل شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں