تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

عفان وحید، صبا قمر اور درفشاں سلیم کی ٹیلی فلم ’ہنگور‘ کا ٹریلر جاری

1971 کی پاک بھارت جنگ پر مبنی ٹیلی فلم ہنگور کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

معروف اداکار جاوید شیخ، عفان وحید، زاہد احمد، صبا قمر اور درفشاں سلیم ٹیلی فلم ’ہنگور‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ساجی گل کی تحریر کردہ یہ ٹیلی فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔

فلم کا نام پاکستان نیوی کی ڈیفنی کلاس آبدوز ہنگور کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے بھارتی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو غرقِ آب کیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی آبدوز نے بحری جنگی جہازکو تباہ کیا تھا۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ درفشاں سلیم کہتی ہیں کہ ہنگور کی کہانی نے مجھے جکڑ لیا ہے، مجھے اس کے بارے میں جاننا ہے۔‘

ٹریلر میں فلم کے کرداروں کو ریڈیو سنتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’بھارتی فوج مشرقی پاکستان میں دراندازی کرکے حالات مزید خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے، کسی بھی وقت جنگ کا اعلان ہوسکتا ہے۔‘

اداکار زاہد احمد کہتے ہیں کہ انشا اللہ میں اور ہنگور کا ایک ایک جوان سمندر میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے اور دشمنوں کو سرپرائز دیں گے۔

ٹریلر میں عفان وحید جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس لمحے ہم پھر سے یہ عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی راہ میں ہماری جانیں دشمن کے مذموم ارادے کبھی پورے نہیں ہونے دیں گی۔

ٹریلر کے آخر میں جوانوں کو کامیاب واپس لوٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اور کہا گیا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، دشمن کبھی اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے۔

Comments

- Advertisement -