ہنگو: نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جبکہ جبکہ کمپنی سپروائزر کو دہشت گرد ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختو نخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے آدم بانڈہ میں نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جبکہ کمپنی سپروائزر کو دہشت گرد ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جھاڑیوں اور خشک گھاس کو آگ لگی ہوئی ہے تاہم ویل ہیڈ محفوظ ہے جبکہ دہشت گردوں نے سولر پلیٹس فائرنگ کرکے ناکارہ کردیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کرک کے علاقے گرگری میں نجی کمپنی کے تیل کنویں پرمسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت
کرتے ہوئے پولیس کو کمپنی کےمغوی سپروائزرکی بازیابی کیلئے بروقت اقدامات کی ہدایت کردی اور کہا سپروائزرکی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے مغوی سپروائزر کی بحفاظت بازیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈز کی شہادت پراظہارتعزیت کیا اور اہلخانہ سے ہمدردی کی۔
محمود خان نے پولیس کو صوبے میں تیل نکالنے والی کمپنیزکی سکیورٹی بہتربنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئندہ ایسے ناخوشگوار کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئےجائیں، واقعے میں ملوث عناصر ملک و قوم کی ترقی کے دشمن ہیں۔