پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے اپنی دوست کی مایوں نائٹ پر اپنے حسین لُک سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جو کہ کبھی میں کبھی تم سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر ان کی بہت بڑی فین فولوونگ ہے، انسٹاگرام کے 18.1 ملین مداحوں کے ساتھ سب سے زیادہ فولو کی جانے والی اداکاکرہ میں شامل ہیں مداح ادااکرہ کی خوبصورت شخصیت اور غیر معمولی اداکاری کی مہارت کو پسند کرتے ہیں۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ روایتی اور دلکش انداز میں نظر آئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ نے اس تقریب میں رنگین کڑھائی سے مزین آف وائٹ سلک لباس زیب تن کیا جس میں وہ بالکل پیاری لگ رہی تھی، اداکارہ نے تقریب میں دوستوں کے ساتھ پوز دیا اور اپنے فالوورز اور دوستوں کے ساتھ کچھ شاندار تصاویر شیئر کیں۔
مایوں کی تقریب میں ہانیہ کا روایتی انداز، مسکراہٹ اور دوستانہ مزاج سب کو بھا گیا جس کے بعد تصاویر پر ہزاروں مداحوں نے کمنٹس کیے ہیں۔