جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر نے معروف کامیڈین کو ’پاگل‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کو پاگل قرار دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کے کردار سے سرحد پار شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے حوالے سے تبصرہ وائرل ہورہا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کی ویڈیو کلپ شیئر کی اور ان کی حس مزاح کی تعریف اور ساتھ یہ ان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا پاگل انسان ہیں آپ۔‘

- Advertisement -

ہانیہ عامر

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 17.1 ملین اور وہ اتنے فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بھی ہیں۔

گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے یشما گل کی بہن کی شادی میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے سبز رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے جبکہ یشما گل اور دناننیر مبین بھی ایسے ہی لباس میں ہیں۔

تاہم تینوں اداکاراؤں کا یہ مختصر لباس کئی سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا جس پر ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں