بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی میں آج موسلا دھار بارش ہوئی جو سڑکوں کی ابتر حالت کی وجہ سے شہریوں کے لیے اذیت کا باعث بن گئی ایسے میں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی وائپر اٹھا لیا کیونکہ ان کے گھر میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ہانیہ نے دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ کراچی، برائے کرام سب محفوظ رہیں۔

انہوں نے ویڈیو میں وائپر اٹھائے گھر سے پانی کی نکاسی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہانیہ ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ ’ہم ڈوب رہے ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ہانیہ عامر ’ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’ہالا‘ کا شاندار کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ فرحان سعید حمزہ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

ڈرامے میں ہالا کی معصومیت کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور انہیں ’عشقیہ‘ کی ’رومی‘ سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں