جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر کی دلجیت کے ہمراہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کی تفصیلات سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت کے ہمراہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کی تفصیلات سامنے آگئی۔

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ پاکستان اور بھارت کی دو بڑی مشہور شخصیات میں سے ہیں، ہانیہ عامر کی بھارت میں زبردست فین فالوونگ ہے، جب کہ دلجیت دوسانجھ کو پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے۔

دونوں اس وقت سرخیوں میں آئے جب ہانیہ عامر نے برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی جہاں گلوکار نے اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کیا، یہ لمحہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گیا، اور شائقین مستقبل میں ان کے تعاون کی خواہش کرنے لگے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine (@mhf.magazine)

اب بہت سے شائقین اور صحافی ان دو غیر معمولی باصلاحیت فنکاروں کے درمیان تعاون کی پیش گوئی کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جلد بالی ووڈ فلم میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کا نام سردار جی 3 ہوگا جس میں بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اُدھر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک پنجابی گانے پر وہ جھوم رہی ہیں، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گانا اُن کی نئی آنے والی فلم کا ہے۔

دوسری جانب مداحوں نے ان کے مقامات کا سراغ لگایا اور قیاس کیا کہ وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لیے ایڈنبرا، لندن میں ہیں، دونوں نے اسی مقام کی الگ اینگل سے انسٹا پر اسٹوری بھی بھی شیئر کیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine (@mhf.magazine)

یاد رہے کہ حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے یوٹیوب پر معین زبیر کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک حیران کن خبر شیئر کی تھی۔

 دلجیت نے کہا تھا کہ میں پاکستان ضرور آؤں گا، آپ کو جلد ایک اور سرپرائز ملے گا، کچھ دنوں میں آپ کو تفصیلات مل جائیں گی، میں ابھی انکشاف نہیں کر رہا ہوں لیکن جلد ہی آپ کو حیران کر دوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں