اشتہار

ہانیہ عامر کو بچپن کے کردار کے لیے چائلڈ اسٹار مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنے بچپن کا کردار ادا کرنے کے لیے چائلڈ اسٹار مل گئی۔

اداکار و میزبان فیضان شیخ نے سوشل میڈیا پر اپنی ننھی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا کہ ان کی بیٹی اسکرین پر ہانیہ عامر کے بچپن کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فیضان شیخ نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ کو اپنے بچپن کا کردار ادا کرنے کے لیے کبھی کسی اداکار کی ضرورت ہو۔‘

- Advertisement -

ہانیہ عامر نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشا اللہ کیوٹی۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے فیضان شیخ کی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ’بچی ہانیہ عامر کے بجائے یمنیٰ زیدی سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔‘

واضح رہے کہ فیضان شیخ اور ماہم عامر 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ہادیہ فیضان رکھا۔

ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’ماہیر‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں وہاج علی، زاویار نعمان، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں رابعہ کلثوم ’نیلو‘ ہانیہ عامر ’ماہیر‘ کی نند کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں