کراچی: معروف اداکارہ ہانیہ عامر افطار کے پیکٹس لوگوں میں تقسیم کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی حالیہ سرگرمی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ لوگوں میں افطار پیکٹس تقسیم کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک جگہ سے افطار کے پیکٹس لیتی ہیں اور اس کے بعد انہیں لوگوں میں تقسیم کرتی ہوئی آگے بڑھتی ہیں۔
View this post on Instagram
ایک موقع پر وہ آبدیدہ بھی نظر آتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے (افطار لینے والے نے) مجھے اتنی دعائیں دی ہیں۔
ویڈیو میں ہانیہ بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ وہ یہ بھی کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ یہ تقسیم کل دوبارہ کریں گی۔