منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

’الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کریں!‘ ہانیہ عامر کی پوسٹ دیکھ کر مداح حیران

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کمنٹس پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی روزمرہ کی مصروفیات انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں مداحوں کی جانب سے بھی ان کی پوسٹ کو پسند کیا جاتا ہے۔

لیکن گزشتہ روز اداکارہ ہانیہ عامر بھی سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان اور رونے پر مجبور ہوگئیں۔ انہوں نے اس کی وجہ مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر کئی لوگ ان کو تسلی دینے میدان میں آگئے۔

ہانیہ عامر نے اپنی سادہ اور غمگین تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا۔ انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں۔

ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ لفظوں میں طاقت ہوتی ہے، وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں۔ لفظوں کو کیوں لوگوں کو گرانے کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ انہی لفظوں سے آپ ایک دوسرے کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مطلبی ہونا آسان اور کمزوری ہے، یہ آپ کے اپنے خوف اور عدم تحفظ کی تصویر ہوتا ہے۔ جبکہ مہربان اور اچھا ہونا خوبصورت اور طاقت ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے لفظوں کا سمجھداری سے انتخاب کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں