پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر پنڈی بوائے ہیں اور وہ اداکارہ کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔
برطانیہ میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ آپ مستقبل میں کسی پروجیکٹ میں نظر آئیں گے، اس بات کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو ہانیہ عامر کے ساتھ مجھے کسی پروجیکٹ میں سائن نہیں کیا گیا ہے۔
فیروز خان نے مزید کہا کہ ہانیہ میرے لیے میرے بھائی کی طرح ہے، ہانیہ ایک لڑکی ہے وہ خود کو پنڈی بوائے کے نام سے پکارتی ہے تو ہم بھی اس کو پنڈی بوائے ہی بولتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھ بات چیت کرکے اچھا لگتا ہے وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، ان کی نیچر کافی اچھی ہے اور وہ ایک بہترین لڑکی ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا توخوشی ہوگی۔
فیروز خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہانیہ عامر، سجل علی، نیلم منیر اور اقرا عزیز کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت مزہ آیا جبکہ کومل میر کے ساتھ میں نے ابھی تک کام نہیں کیا ہے۔