تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہانیہ عامر نے ٹک ٹاک کی دنیا جوائن کرلی

لاہور: پاکستانی اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک پر اپنی آئی ڈی بنا لی۔

پاکستانی اداکارہ نے رواں سال کا آغاز ہوتے ہی ایک ویڈیو کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی ٹک ٹاک کی دنیا سے جڑ جائیں گی اور وہاں اپنی ویڈیوز شیئر کریں گی۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو  اپنی ٹک ٹاک آمد کی اطلاع دی اور آئی ڈی سے بھی آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ فلم اور معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا  پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور وہ اکثر اپنی تصاویر شیئر بھی کرتی ہیں۔ جنہیں صارفین نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی آئیڈیل شخصیت کو دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ناروے کے شہر اوسلو گئی تھیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوریز میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے کی تفصیل بیان کی اور بتایا تھا کہ یہ بہت غلط ہورہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے ساتھ دھوکا ہوگیا کیونکہ یہ ملک بہت مہنگا ہے، ٹیکسی کی سواری (اوبر رائیڈ) کے 25 ہزار روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں، یہ جو کچھ ہے بہت غلط ہورہا ہے‘۔

ٹک ٹاک کیا ہے؟

ٹک ٹاک چینی کمپنی کی سوشل میڈیا ایپ ہے جس پر مختصر ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں، اس ایپ نے مختصر عرصے میں بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹیں، اب تک دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں صارفین اس پلیٹ فارم کو جوائن کرچکے ہیں۔

@haniaheheofficiall🤷🏻‍♀️

♬ original sound – Hania Aamir

Comments

- Advertisement -