شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر منگنی کی ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے اچانک منگنی کرلی ہے۔
وائرل ویڈیو میں لڑکی کو ہاتھوں میں گجرے پہن، مبارک باد کے ساتھ گلدستہ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
لڑکی کی ویڈیو کو دیکھ کر صارفین یہ سمجھنے لگے کہ ہانیہ عامر نے منگنی کرلی ہے اور اداکارہ کو مداحوں نے مبارکباد بھی دے دی ہے۔
دراصل مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا انفلوئنسر بشریٰ میمن کی منگنی کی تقریب کی ہے جس کی تصدیق انہوں نے خود کی اور بتایا کہ ویڈیو میں موجود شخص ان کے منگیتر عمر حسین ہیں۔
بشریٰ میمن ہانیہ عامر سے مشابہت رکھتی ہیں اور ان کا ہیئر اسٹائل، لباس اور تاثرات بھی ہانیہ کی طرح ہیں، جسے دیکھ کر صارفین الجھن کا شکار ہوگئے اور انہیں ہانیہ عامر سمجھ بیٹھے۔