جمعرات, جون 12, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’حج ادا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ’ایک مبارک سفر۔‘

ہانیہ عامر کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد مسلمانوں نے حج ادا کیا، پاکستان سے بھی شوبز، سیاسی اور دیگر مشہور شخصیات نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں