شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مکہ اور حرم شریف میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں ہانیہ عامر نے حجاب کیا ہوا ہے جبکہ عمرے کے دوران لی گئی تصویر میں وہ کافی خوش نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’الحمداللّٰہ، رحمتوں بھرا جمعہ‘۔
View this post on Instagram
انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اکثر پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی پوسٹ شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود تھے۔
ہانیہ عامر اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔