ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا: ہانیہ عامر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے نمٹنے کا طریقہ بتادیا۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق سوال پر گفتگو کی۔

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر ضروری ٹرولنگ کا سامنا کرتی ہیں لیکن وہ اس سب کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’ ’نفرت انگیز کمنٹس مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتے، میں سوشل میڈیا ٹرولنگ کو اپنی پرسنل زندگی سے الگ رکھتی ہوں، اس لیے منفی تبصرے میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔

- Advertisement -

ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ اگر میری مینیجر یا والدہ مجھے کوئی مشورہ دیں گی یا نصیحت کریں گی  تو میں اس پر عمل  کروں گی کیونکہ یہ لوگ میرے لیے معنی رکھتے ہیں، میری نظر میں ان کی رائے کی اہمیت ہے۔

ہانیہ عامر  نے اپنی بات کی وضاحت میں کہا کہ ’وہ لوگ جو مجھے تی وی پر دیکھتے ہیں، وہ بھی یقیناً میرے حوالے سے کئی رائے رکھتے ہوں گے ، وہ مجھے صارفین مجھے وہ چیزیں بتاتے ہیں جو انہیں میرے بارے میں پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی میرے بارے میں سخت رائے رکھتا ہے اور وہ بولتا بھی ہے تو یہ بات مجھے کچھ دیر کیلئے پریشان کرے گی لیکن میں اس بات کر اب اپنے اوپر حاوی نہیں کرتی ہوں۔

ہانیہ عامر نے واضح کیا کہ ’میں ایک اداکارہ ہوں ، مجھے سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت اور اداکارہ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں مختلف ہوں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں