بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر اور شہناز گل کی دوستی کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور شہناز گل کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

بھارتی پنجابی فلموں اور گانوں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی چلبلی و حسین اداکارہ شہناز گل اور پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر ایک عمل نے دونوں ملکوں کی عوام کا دل جیت لیا۔

کچھ روز قبل ہانیہ عامر اپنے دوست احباب کے ساتھ لندن کی سیر کو چلی گئیں تھیں۔ وہاں کے حسین قدرتی و دیگر مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیو ز انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جنہیں ان کے مدا حوں نے خوب پسند کیا اور اسی کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھی ان کے حسن کی تعریف ہونے لگی۔

اس کے علاوہ اب دونوں اداکاراؤں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کر لیا ہے یعنی کہ ان کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہو گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کے مشہور ڈراموں میں مجھے پیار ہوا تھا ، میرے ہمسفر، سر فہرست ہے جبکہ شہناز گل کی مشہور فلموں میں حوصلہ رکھ، کالا شاہ کالا، ست شری کال سر فہرست ہیں۔

مشہور اداکارہ شہناز گل نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت پیاری ہو یہی نہیں بلکہ شہناز نے ساتھ میں دل والے ایموجی بھی بنائے۔ اس کمنٹ کے بعد دونوں ملکوں کی عوام جو ایک دوسرے کو اپنا دشمن سمجھتی ہے ان تمام باتوں کو بھلا کر ایک دوسرے کے ملکوں کی اداکارؤں کی تعریف کرنے لگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں