شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر خفیہ اکاؤنٹ چلا رہی ہیں۔
پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بعد پاکستانی مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بند کردیا گیا ہے۔
ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں پابندی کی زد میں آیا ہے۔
تاہم بھارتی میڈیا پر سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر نے ’نام توسنا ہوگا‘ کے نام سے انسٹاگرام پر بھارتیوں کے لیے ایک نیا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہانیہ عامر خود انسٹاگرام پر ایک نامعلوم نام سے اکاؤنٹ چلانے کا اعتراف کرتی نظر آرہی ہیں۔
یہ پڑھیں: بھارتی مداح ’وی پی این‘ لگا کر ہانیہ عامر کی پوسٹس دیکھنے آگئے
احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ ‘مجھے بہت اچھے پرستار ملے ہیں، میرا ایک خفیہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے جس پر میرے مداحوں نے مجھے فالو کررکھا ہے اور وہ ایک نجی معاملہ ہے’۔
خفیہ اکاؤنٹ کا نام پوچھنے پر ہانیہ نے کہا کہ ‘وہ میرے نام پر نہیں ہے، لیکن میں اس کا نام نہیں بتاؤں گی، جہاں میں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک تعلق بنایا ہوا ہے’۔
انہوں نے بتایا کہ اس اکاؤنٹ پر میں اپنا کام، اپنے لُکس وغیرہ پہلے دکھا دیتی ہوں اور پوچھتی ہوں کہ کیا یہ ٹھیک ہے؟ لیکن یہ تصویر کہیں پوسٹ نہیں کرنی، میں اس حوالے سے خود خاصہ خوش قسمت محسوس کرتی ہوں۔