شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ روز کراچی میں شادی کی تقریب میں تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے سپر ہٹ گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر ڈانس کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں گولڈن رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج میرے یار کی شادی ہے۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی میں منعقدہ شادی کی تقریب میں فرحان سعید، نازش جہانگیر ودیگر اداکار بھی موجود تھے۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو جب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلی تو لوگ ان کی حیرت انگیز پرفارمنس پر دنگ رہ گئے تھے ویڈیو کو نا صرف پاکستانیوں نے بلکہ بھارتی صارفین نے بھی پسند کیا تھا۔
ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’ماہیر’ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ان کے ہمراہ وہاج علی (سعد) بطور ہیرو موجود ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔