جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اداکارہ ہانیہ عامر کی بچپن کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کردہ بچپن کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سر پر پونیاں باندھے مسکرا رہی ہیں۔

- Advertisement -

ہانیہ عامر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’بچپن سے اب تک کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔‘

واضح رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اس سے قبل اداکارہ نے اپنی آواز میں ’باری‘ گانا گنگنایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ دو دوست بھی موجود تھے جو گٹار بجا رہے تھے اور ہانیا اپنی آواز کا جادو جگا رہی تھیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامے ’عشقیہ‘ میں اداکارہ رمشا خان اور اداکار فیروز خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ہانیہ کی مزاحیہ اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں