اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر نے غزہ کا موزانہ افغانستان سے کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے شوبز اسٹارز کی جانب سے بھی اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے غزہ کا موزانہ افغانستان سے کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک سال میں افغانستان پر 7423 بم برسائے مگر اسرائیل نے چند دنوں کے دوران 6 ہزار بم برسا دیئے۔

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی اسرائیل کی فلسطینی اسپتال پر بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے فلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔

حنا خواجہ کی شیئر کی گئی پوسٹ میں درج تھا کہ 75 سال سے پڑھایا اور بتایا جاتا رہا کہ فلسطین پر یہودیوں کا قبضہ ہے، باقی اسلامی ممالک آزاد ہیں لیکن اب پتا چلا کہ صرف فلسطینی آزاد ہیں اور باقی اسلامی ممالک پر یہودیوں کا قبضہ ہے۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت بھی شیئر کی، ساتھ ہی دعا مانگتے ہوئے لکھا کہ اے اللہ ہم سب کے گناہوں کو معاف کردے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں