شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی کا خواب دیکھنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ’گزشتہ روز میں نے خواب دیکھا کہ آپ کی شادی ہوگئی ہے۔‘
عام طور پر شوبز شخصیات مداحوں کی پوسٹ کا جواب نہیں دیتی لیکن ہانیہ عامر نے اس پوسٹ پر دلچسپ جواب دیا۔
ہانیہ عامر نے لکھا کہ ’استغفار پڑھو بھائی۔‘
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود تھے۔
ہانیہ عامر اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، دیگر کاسٹ میں فرحان سعید، حرا خان، صبا حمید، ثمینہ احمد ودیگر شامل تھے۔