تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ لاس ویگاس کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے انتطار میں رقص کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر کے ساتھ ایک مقامی خاتون اور ان کی دوست بھی رقص میں کچھ دیر شریک رہیں۔

ہانیہ عامر نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’کھانے کے انتظار کے دوران رقص کرتے ہوئے۔‘

اداکارہ کی ویڈیو لاکھوں صارفین کی جانب سے دیکھا گیا اور اس پر تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا، تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن نے مداحوں کو اس پر عمل کرنے پر بھی مجبور کردیا تھا۔

اداکارہ کی تصویر کے عقب میں ایک چھوٹی بچی بھی نظر آرہی ہے جس کے لیے اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’میری تصویر کو زوم کرکے دیکھیں جسے خوبصورت طریقے سے خراب کیا گیا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -