تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر چھا گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی: معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو ناصرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

ہم بات کررہے ہیں اداکارہ ہانیہ عامر کی جنہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ ویڈیو میں گانا ’بھاگتے ان نظاروں میں ہیں یہ کیسے پل‘ گنگنا رہی ہیں، اداکارہ کیپشن میں لکھا کہ ’ان صبح میں سے ایک۔‘

ہانیہ عامر نے ویڈیو دس گھنٹے قبل شیئر کی جسے ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب ویوز حاصل ہوچکے ہیں، صارفین ان کی گانے کی ویڈیو پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ کے باہر کھانے کے انتظار میں رقص کررہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر کے ساتھ ایک مقامی خاتون اور ان کی دوست بھی رقص میں کچھ دیر شریک رہیں۔

ہانیہ عامر نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا تھا کہ ’کھانے کے انتظار کے دوران رقص کرتے ہوئے۔‘

Comments

- Advertisement -