کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی انسٹاگرام ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ٹرانزیشن ویڈیو شیئر کی انہوں نے خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک انگریزی گانے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بےحد پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
اداکارہ کی ویڈیو ہزاروں صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے اور اس پر تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی ویڈیوز بنا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔