پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ دونوں کو جڑواں بہنیں قرار دیا جا رہا ہے۔
ایسا کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کے سات ہمشکل ہوتے ہیں۔ ماضی میں بیشتر فنکاروں کے ہمشکل سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اس مرتبہ ہانیہ عامر کی ہمشکل نے سب کو چکرا کر رکھ دیا۔
انسٹاگرام پر ترکیہ سے تعلق رکھنے والی علینہ اوزترک کو پاکستانی اداکارہ کا ہمشکل قرار دیا جا رہا ہے جو کافی حد تک ٹھیک بھی ہے۔ علینہ اوزترک کے نین نقش ان سے کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر علینہ اوزترک کے انسٹاگرام ہینڈل پر فالوورز کی تعداد 66 ہزار سے زیادہ ہے۔ وہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں اور اکثر انسٹاگرام پر اس حوالے سے ویڈیوز یا تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
انسٹاگرام صارفین نے ہانیہ عامر اور علینہ اوزترک کی تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر دونوں کو جڑواں بہنیں قرار دیا۔
دونوں کے ہمشکل ہونے پر اس قدر تبصرے ہوئے کہ علینہ اوزترک بھی ہانیہ عامر کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئیں۔