بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر اور رابعہ کلثوم کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور رابعہ کلثوم کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ اور ’فراڈ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر اور رابعہ کلثوم کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نئے ڈرامہ سیریل کے سیٹ سے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے کوشش کی۔‘ لیکن کون اس رقص کی مہارت کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

رابعہ کلثوم نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھئی آپ اسٹار ہیں۔‘

دونوں اداکاراؤں کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رابعہ کلثوم ڈانس کوریو گرافر بھی ہیں اور اکثر اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ فرحان سعید جلوہ گر ہیں۔

رابعہ کلثوم ’فراڈ‘ میں مائلہ کے کردار میں جلوہ گر ہیں اور دیگر کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، نعیمہ بٹ، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں