لندن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز صائم ایوب کی غیر متوقع ملاقات کے چرچے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر اور صائم ایوب نے حال ہی میں ایک فنڈ ریزر ایونٹ میں شرکت کی جہاں دیگر معروف شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
ایونٹ کے بعد اداکارہ اور کرکٹر نے ملاقات کی اور مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ صحافی نے ہانیہ عامر سے درخواست کی کہ وہ صائم ایوب کیلیے دعا کریں کیونکہ وہ کافی دنوں سے انجری کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر نے معروف کامیڈین کو ’پاگل‘ قرار دے دیا
ہانیہ عامر نے قومی کرکٹر کی صحت یابی کیلیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین اور دونوں کے مداحوں کیلیے یہ ایک غیر موقع ملاقات تھی۔
نوجوان کرکٹر جنوری 2025 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور لندن میں زیرِ علاج ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا تھا کہ صائم ایوب 10 ہفتوں کیلیے کرکٹ سے باہر رہیں گے، ان کے ایم آر آئی اسکین، ایکسرے اور میڈیکل رپورٹس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ نوجوان بلے باز مکمل صحت یابی تک انگلینڈ میں ہی رہیں گے اور وہیں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے، تاہم وہ اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔