شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے محبت کا اطہار کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے محمد رضوان کی ویڈیو شیئر کی جس میں کرکٹر سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے سے متعلق اپیل کررہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں رضوان کو ملک سے باہر اور ملک میں موجود لوگوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے یہی ویڈیو شیئر کی اور محمد رضوان سے محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’صرف محبت۔‘
واضح رہے ایشیا کپ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں پاکستان کو سپر فور مرحلے میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ کی ہار کا بدلہ لیا۔
قومی ٹیم آج ایشیا کپ کے اہم میچ میں افغانستان سے ٹکرائے گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوگا۔
Comments
- Advertisement -