The news is by your side.

Advertisement

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتادی

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتادی۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹا اسٹوری میں مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان سے مداح نے سوال کیا کہ ’آپ پہلے کی طرح انسٹاگرام پر متحرک کیوں نہیں ہیں؟‘

ہانیہ نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’دوبارہ پہلے جیسا محسوس نہیں کرنا چاہتی، سوشل میڈیا پر کافی لڑائیاں کرلی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا پر اپنی رائے کے اظہار کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور وہ قیمت آپ کا ذہنی سکون ہے، افواہیں، خود غرضی پر مبنی تبصرے اور انٹرنیٹ پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانا، ان سب کا شکار ہونا شروع ہوگئی تھی۔‘

ہانیہ عامر نے کہا کہ ’اگر ایمانداری سے اس بارے میں بات کریں تو ان کا انسانیت سے بھروسہ اٹھ گیا ہے، اس لیے انہیں اس سب سے باہر نکلنے کے لیے تھوڑے وقت کی ضرورت تھی۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’مزید سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے بارے میں کچھ بھی شیئر نہیں کرنا چاہتی، اب سکون میں ہوں۔‘

ہانیہ عامر نے لکھا کہ ’اچھا لگتا ہے کہ لوگ میرے بارے میں کم جانیں اور کم بات کریں۔‘ اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ ہوسکتا ہے کہ کسی دن دوبارہ انسٹاگرام پر واپسی ہوجائے لیکن فی الحال ایسے ہی خوش ہوں۔‘

Comments

یہ بھی پڑھیں