تازہ ترین

ہانیہ عامر، وہاج علی، مایا علی کا فضائی حادثے سے بچ جانے کا انکشاف؟

بز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی، ہانیہ عامر، مایا علی ودیگر نے فضائی حادثے کا شکار ہونے سے بچ جانے پر ایک دوسرے کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ مایا علی، وہاج علی، ہانیہ عامر، یشما گل سمیت دیگر نے ایک دوسرے کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ایک خوفناک تجربے سے گزرنے کا لکھا ہے۔

ہانیہ عامر نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مایا علی، وہاج علی، مومنہ اقبال، ودیگر کو سالگرہ کی مبارک بادی دوسری جانب وہاج علی بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے نظر آئے۔

 

اداکاروں کی اسٹوریز میں ایک چیز مشترک تھی کہ سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے سب نے طیارے کی ایموجی بھی بنائی۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ ’17 مئی کو میرا دوسرا جنم دن ہوگا لیکن مجھ سے اس کی وجہ مت پوچھیں۔‘

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں یشما گل نے ہنستے ہوئے کہا کہ جس خوفناک پرواز میں کل ہم نے سفر کیا ہے، مجھے بھی ایک نئی زندگی ہی ملی ہے۔

مایا علی نے جواب دیا کہ ’یہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا‘۔

 

مایا علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی لکھا کہ معجزے ہوتے ہیں، سب چیزوں کے لیے اللہ کا شکر ہے۔

اداکاروں کے کمنٹس سے ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ تمام اداکار ایک ہی پرواز میں سفر کر رہے تھے اور ان کی پرواز کو کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، اداکاروں کے ردعمل سے لگتا ہے کہ واقعے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا کہ انہیں ایک نئی زندگی نصیب ہوئی ہے۔

 

شوبز شخصیات کی جانب سے اس ہنگامی پرواز سے متعلق تفصیل نہیں بتائی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -