لاہور: علیم خان پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم مشین ہیں، وہ قبضہ گروپ ہیں، علیم خان کے خلاف دو ایف آی آر ہیں، اصل چہرہ بے نقاب کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔
عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ آرٹیکل 62،63 پر پورانہیں اترتے، جہاز جہانگیرترین کا اور اس میں تیل علیم خان کا ہوتا تھا،جہانگیر ترین کی طرح جلد ان کی دوسری اے ٹی ایم کا خاتمہ بھی ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انھوں نے الزام عائد کیا کہ علیم خان محکمہ زراعت کی زمین پرپلازا بنارہےہیں، مگر وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں: حنیف عباسی
حنیف عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے شہباز شریف کو لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا دعویٰ کیا تھا، مگر بات وہاں تک پہنچ ہی نہیں پائے گی. ہم مقابلے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔
حنیف عباسی نے علیم خان کو کپتان کی دوسری اے ٹی ایم مشین قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف عدالت میں جانے کا عندیہ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھے عدالت میں لے جائیں، ورنہ میں انھیں عدالت میں لے جائوں گا اور ان کی دوسری اے ٹی ایم مشین بھی بند کرا دوں گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔