ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سے تیار ہوا، حنیف عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سے تیار ہوا ، یہ نہیں ہوسکتا میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑواتھوتھو۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ میں تو حکومت خطرے میں نہیں لیکن کل کا علم نہیں۔

پیپلز پارٹی کے تحفظات پر حنیف عباسی نے بتایا کہ بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سےتیارہوا اور ہتک عزت بل پر دستخط بھی پیپلزپارٹی کی مرضی سے ہوئے، یہ نہیں ہوسکتا میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑواتھوتھو۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اتحاد رکھناپیپلزپارٹی کی مجبوری ہے ن لیگ کی نہیں، جس طرح پیپلزپارٹی کررہی ہے اس طرح کشتی پارنہیں چڑھ سکتی، پی پی اور ن لیگ ایک کشتی کے سوار ہیں، نیت اچھی ہوگی توکامیاب ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ ماسی ویڑا نہیں آپ صدر،گورنرز،چیئرمین سینیٹ ہیں اوراسٹیک ہولڈرزبھی نہیں۔

ہتک عزت بل کی منظوری کے حوالے سے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کیسےکہہ سکتی ہے ان کا گورنرچھٹی پر تھا اورہتک عزت بل پردستخط ہوگئے، پیپلزپارٹی ہتک عزت بل پر ہم سے ملی ہوئی تھی اور لوگ بیوقوف نہیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آپ نے کہا چلیں ہم باہر چلے جاتے ہیں اور پیچھے یہ کرلیں گے، ہمیں ہتک عزت بل پر دستخط پیپلزپارٹی کے گورنر سےہی کرانے چاہیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب بجٹ پراعتراض کررہی ہےجبکہ فنانس کمیٹی میں انکابندہ موجودتھا، بیوقوف بنانے سے کام نہیں چلنا ،پیپلزپارٹی کو صدق دل سے کھڑا ہونا پڑے گا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اکٹھے چلیں گے تو تب ہی آپ کی اورہماری جمہوریت کی کشتی پارہوگی، لگتا ہے پیپلزپارٹی کو جب بھی موقع ملے گا تووہ ضائع نہیں کرےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم ، شہباز شریف قبول ہیں تو پھر وزارت عظمیٰ کیلئے نوازشریف بھی ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں