اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

‘عوامی خدمت سے عوام کے دل جیتیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکل سےنکالنےکیلئےسرتوڑکوشش کررہے ہیں، عوام ہی ہماری طاقت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو مشکل سے نکالنےکیلئے سرتوڑکوشش کررہے ہیں، معاشی مشکلات کےباوجود غریبوں کومفت آٹادیا جارہاہے، عوامی خدمت سےعوام کےدل جیتیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی طرح لوگوں کو سبزباغ نہیں دکھاتے،اس شخص نےاداروں کوتباہ کیا،اس کےجھوٹ کےپول کھل رہےہیں،ہم الیکشن سےکبھی نہیں بھاگے،عوام ہی ہماری طاقت ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم نے حنیف عباسی کو راولپنڈی میں نون لیگ کو تمام نشستیں لینے کا ہدف دیا اور سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں