اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں انکے ساتھ کھڑے ہوں گے، حنیف عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ قوم اس وقت مشکلات سے دو چار ہے، عائشہ گلالئی نے جو کل کہا وہ میں نےڈیڑھ سال پہلے کہا تھا،عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں انکے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کے تقدس کو پامال کیاجاتا تھا،عائشہ گلالئی نے جو کل کہا وہ میں نےڈیڑھ سال پہلے کہا تھا، اتنابڑا الزام لگنے کے بعد بھی عمران خان شرم سے نہیں ڈوبے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان جس معاشرے میں رہتے ہیں انھیں یہ شرم کی بات نہیں لگتی، خواتین کی عزت کو پامال کرنے کیلئے فوادچوہدری کو رکھا گیاہے، تم نے ہمیں دیوار سے لگایا، تو ہمارے لیڈر نہیں ہوسکتے، عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں انکے ساتھ کھڑے ہوں گے، عائشہ گلالئی نے بتادیا ہے کہ ہمیں تقدس کو کیسے قائم رکھناہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ الزامات کی تحقیقات ہونی چائیں ، اگر تحقیقات نہیں ہوئیں تو سمجھیں گے، ملک سے انصاف کا جنازہ نکل گیا، اس ملک کی تقدیرلکھنےوالےکے بلیک بیری کا معائنہ ہونا چاہئے ، راولپنڈی میں سیاست کرنی ہے تو اپنی زبان کولگام دوں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف لوگوں کے دلوں میں ہے، عمران خان پر 62 اور 63 ثا بت ہوگئی ہے ، اب آرٹیکل 64 ، 65، 67 بھی ثابت کروں گا، ہماری بہن عائشہ گلالئی نے غیرت کا ثبوت دیا ہے، ہم ذاتیات پر بات کرنیوالے لوگ نہیں ، عمران خان سے متعلق پوری دنیا کہتی ہے اور انھیں برا بھی نہیں لگتا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ کسی بہن یا بیٹی نے یہ کبھی نہیں کہا کہ میں نے ایسی حرکت کی ، مجھ سمیت جس کا بلیک بیری چیک کرانا ہے کرالیں، تم لیڈر بن رہے ہو! جاؤ قوم سے معافی مانگ کر نئی زندگی کا آغاز کرو۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں