ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاک فوج نے ہندوستان کے سندور کو تندور بنا دیا، حنیف عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہندوستان کے سندور کو تندور بنادیا، شاہینوں نے وہ جہازگرائے جن پر وہ بہت ناز کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ موقع ہے جس پرہمیں یک زبان ،متحد ہونے کی ضرورت ہے، دشمن نے رات کی تاریکی میں ہم پر حملہ کیا، آج پوری پاکستانی قوم اپنے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شاہینوں نے وہ جہازگرائے جن پر وہ بہت ناز کرتا تھا، دشمن نے ہمارے معصوم بچوں کو مارا، پہلگام واقعہ کا بھارت ایک جگہ پر بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو یک زبان ہو کر دشمن کو پیغام دینے کا وقت ہے، قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، گجرات کے قصائی مودی کے ہاتھ مسلمانوں کےخون سے رنگے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے دلیری سے دشمن کے طیارے مار گرائے ہیں، بزدل دشمن نے معصوم بچوں کو شہید کیا ہے، دشمن نے خفت مٹانےکیلئےقوم کودھوکےمیں رکھ کرپاکستان پرحملےکا الزام عائد کیا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، بھارت امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں دہشتگردی کر رہا ہے اور جب بی جے پی حکومت میں آتی ہےتودہشتگردی ہوتی ہے۔

ہم نے بھارتی بریگیڈہیڈکوارٹر،چوکیاں اورفوجیوں کو ردعمل دیا،پاک فوج نےہندوستان کےسندورکوتندوربنادیا، ہم نے ہندوستان کےسویلین کونشانہ نہیں بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں