ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں سے بھی لاتعلقی کا اظہار کردیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں سے بھی لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس کارکن نے 9 مئی کو آگ لگائی ان کو سزا دیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو جب تک سزا نہیں ہوگی، ریاست کی رٹ قائم نہیں ہوتی، مذاکرات بھی نہیں ہوں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ اب یہ کہتے ہیں مذاکرات کے لیے تیار ہوں فوج نمائندہ مقرر کرے، بانی پی ٹی آئی کی پیشکش کے اندر بھی تضاد ہے، یہ منت آج نہیں ہورہی یہ ایک سال سے پاؤں پڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اپنی حکومتوں میں ہوتے ہوئے منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے نتخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا، نواز شریف کو سزا دے دی گئی کیا ایک گملہ بھی ٹوٹا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ عدالتوں کا سب سے زیادہ احترام کرنے والی جماعت ہے، آج کی عدالتیں اس فیصلے کو فاشسٹ قرار دے رہی ہیں۔

یہ پڑھیں: فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، ایس آئی ایف سی کیا ہے؟ محسن نقوی کون ہے؟

بانی پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو مذاکرات کا اختیار دینے سے متعلق سوال پر کہا کہ محسن نقوی نے آئی جی پنجاب سے ملکر لوگوں پر ظلم کیا، ان سے کبھی بات نہیں کروں گا۔ مریم نواز فاشسٹ ہیں۔ حکومت کا مقصد ہے کہ فوج اورپی ٹی آئی کو لڑوا کر ہماری جماعت ختم کرائی جائے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھےجوڈیشل کمپلیکس سے اغواکیا گیا توجسٹس عامر فاروق نے اسے درست قراردیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے گزارش ہے میرے مقدمات سے الگ ہوجائیں، ہائی کورٹ میں اور بھی جج ہیں کسی اور کیسز دے دیں جبکہ پی ٹی آئی کا کوئی بندہ نومئی میں ملوث ہے تو سزا دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں