پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

’ڈونلڈ لو کی کانگریس کمیٹی میں پیشی سے پی ٹی آئی کی توقعات مٹی میں مل گئیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی عہدے دار ڈونلڈ لو کے سچ نے پی ٹی آئی کے جھوٹ کا بیانیہ دفن کر دیا، جھوٹوں کی جماعت جھوٹ پکڑے جانے پر بھی جھوٹ ہی بول رہی ہے۔

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ امریکہ میں لابی کرنے کیلیے پی ٹی آئی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے لیکن نتیجے سے مایوس ہو کر بیرسٹر گوہر بہکی ہوئی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کے خود ساختہ چیئرمین کو جھوٹ پر معافی مانگنی چاہیے، بانی چیئرمین اور پی ٹی آئی جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، یہ 2 سال سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 35 پنکچر سے لے کر سائفر تک ان کا ہر دعویٰ، ہر الزام اور ہر وعدہ جھوٹ نکلا، 2017 سے اب تک جھوٹا الزام لگانے والے ثبوت نہیں دے سکے، 7 سال سے ہر پیشی پر بانی پی ٹی آئی کا جھوٹا ثابت ہو رہا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف اور قوم سے معافی نہیں مانگی، بانی پی ٹی آئی کے جھوٹوں کی فہرست بہت طویل ہے، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کے جھوٹ قوم سے بولے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں