لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کو ملکی معاشی خودمختاری پربراہ راست حملہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کیجانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نےآئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرایا ، ڈوزیئر پاکستانی معیشت کونقصان پہنچانےکی ایک اورکوشش ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی یہ کوشش اس کے مسلسل ریاست مخالف رویے کا اظہارہے، جب بھی پاکستان معاشی بحالی کے دہانے پر ہوتا ہے پی ٹی آئی ساشیں کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیرملکی مداخلت ،سازشوں سےترقی کوسبوتاژ کرنےکی کوشش کرتی ہے، معاشی استحکام پاکستان کاقومی مقصد ہے، پی ٹی آئی اس نازک مرحلے پر معاشی استحکام کو متاثرکرنے کی کوشش کررہی ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی معاشی استحکام متاثرکرنےکی کوشش غیرمحب وطنی کامنہ بولتا ثبوت ہے، کوئی محب وطن جماعت عالمی مالیاتی اداروں میں اپنےملک کیخلاف لابنگ نہیں کرتی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کاآئی ایم ایف کو لکھا گیا خط ملکی معاشی خودمختاری پربراہ راست حملہ ہے، خط سیاسی چال نہیں معاشی خودمختاری پر حملہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ اپنے آپ کو دوہرا رہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما پہلے بھی ایسا کر چکے ہیں، پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل کو نقصان کیلئےغیرملکی قوتوں سےمدد طلب کرتی رہی۔
انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرز کے باہراحتجاج سے لے کر سابق وزرائے خزانہ کی لیک شدہ گفتگو سامنے ہیں، پی ٹی آئی کا پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا ریکارڈ واضح ہے، جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی تو معیشت کو بری طرح چلایا۔
رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب اپوزیشن میں رہ کرمعاشی بحران بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی جمہوری ذرائع کی بجائے غیر ملکی مداخلت سے مسائل کا حل چاہتی ہے، یہ سب ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کےمفادات قومی مفادات سے متصادم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحالی کی راہ پر گامزن ہے ، اسٹریٹجک شراکت داری، تجارتی معاہدے اورپالیسی اصلاحات ہورہی ہیں اور پی ٹی آئی معاشی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرانے کا وقت کوئی اتفاق نہیں سازش ہے، پی ٹی آئی کی سازش ہے اس نازک مرحلے پر معیشت کو غیر مستحکم کیا جائے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی ذمہ دار سیاسی جماعت معاشی چیلنجز کو سیاسی فائدے کے لئے ہتھیار نہیں بناتی، پی ٹی آئی قومی بحرانوں سے ہی اپنی سیاست چمکاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اقدامات پاکستان کے عوام، معیشت اور مستقبل کو نشانہ بناتے ہیں، قوم کوپی ٹی آئی کے بار بار دہرانے والے طرز عمل کو پہچاننا ہوگا، جب بھی ملک ترقی کی راہ پر آتا ہےپی ٹی آئی تخریبی عنصرکےطور پر سامنے آتی ہے۔