اسلام آباد: مسلم لیگ ن کےرہنما حنیف عباسی کا کہناہےکہ عمران خان کے پاس بنی گالہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہے،یونین کونسل میں کون سا نقشہ پاس ہوتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف فنڈنگ کیس کی سماعت کےبعد میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ عمران خان کےوکیل نےفنڈنگ لینےکا اعتراف کرلیا ہے اوراقبال جرم کے بعد کسی ملزم کو پھانسی ہوتی ہے یا پھر عمر قید ہوتی ہے۔
حنیف عباسی نےمزید کہاکہ عمران خان کے پاس بنی گالہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہے،یونین کونسل میں کون سا نقشہ پاس ہوتا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی شکست لکھی جاچکی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کاکہناتھاکہ پاناماکیس میں عمران خان ایسے سپریم کورٹ آتے تھے جسے لائق بچہ اسکول جاتاہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے سینہ تان کراپنی تین نسلوں کی تلاشی دی ۔انہوں نےکہاکہ عمران خان کہاں تک بھاگو گے آپ کی تلاشی بھی ہوگی،اصل چہرہ بھی عوام کے سامنے آئے گا۔
بنی گالہ اراضی‘لندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کروں گا‘عمران خان
واضح رہےکہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےبنی گالہ میں زمین اورلندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرنے کااعلان کیا تھا۔