تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے والا پہلا پاکستانی

کیاا ٓپ جانتے ہیں کہ حال ہی میں انتقال کرنے والے مایہ ناز پاکستانی بلے باز لٹل ماسٹر محمد حنیف گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 1955 میں شائع ہونے والے پہلے ایڈیشن میں پاکستانی لیجنڈ کرکٹر کانام سست ترین سنچری اسکورکرنے والے بلےباز کے طور پر کیا گیا ہے۔

گنیز بک کے مطابق حنیف محمد نے 55- 1954میں بہاول پور کے مقام پر بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے جو اسکور (142 رنز)کیا تھا، اس میں ابتدائی سو رنز 7 گھنٹے 48 منٹ میں مکمل ہوئے تھے ۔ یہ اس وقت دنیا کی سست ترین ٹیسٹ سنچری کا عالمی ریکارڈ تھا ۔

g 1

گنیز بک کی پوسٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا کی سست ترین ڈبل سنچری انگلش بلے باز ایس جی بارنی نے 1946-47 میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 10 گھنٹے 42 منٹ میں اسکور کی تھی جبکہ میچ میں ان کا مجموعی اسکور 234 رنز تھا۔

یہ انکشاف معروف محقق عقیل عباس جعفری نے اپنی فیس بک وال پر کیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی نادرو نایاب تصاویر بھی پیش کی ہیں۔

book

واضح رہے 81 سالہ حنیف محمد نے اپنے کیریئر کا 18 اکتوبر 1952 کو بھارت کے خلاف دہلی میں میچ کھیل کر کیا جب کے اپنا آخری میچ اکتوبر 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلا۔

ٹیسٹ میچز میں تین ہزار سے زائد جبکہ فرسٹ کلاس میں میں 17 ہزار زائد رن بنانے والے حنیف محمد ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری جب کہ فرسٹ کلاس میچ میں 499 رنز بنانے اعزاز رکھتے ہیں۔

معروف کرکٹرحنیف محمد انتقال کر گئے*

یاد رہے کہ معروف کرکٹر حنیف محمد11 اگست 2016 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تاور گزشتہ 12 روز سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں