کراچی : نجی اسپتال میں علاج کے غرض سے داخل لیجنڈ کرکٹرحنیف محمد کی حالت تشویش ناک ہو گئی ہے اہل خانہ نے عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لٹل ماسٹر حنیف محمد کوچند روز پہلے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا انہیں چند روز انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امدا دی گئی تھی جس کے بعد ان کی حالت قدرے بہتر ہوگئی تھی۔
تاہم آج صبح اُن کی طبعیت پھربگڑ گئی ہے جس کے بعد اُن کے معالجین نے حنیف محمد کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے جہاں انہیں مصنوعی سانس دی جا رہی ہے۔
اسی سے متعلق : لٹل ماسٹر ’حنیف محمد‘ کی حالت تشویشناک اسپتال میں داخل
حنیف محمد کی اچانک طبعیت بگڑنے اور وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کے بعد اہلِ خانہ نےعوام الناس نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ معروف بلے باز حنیف محمد پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہیں جنہیں چند روز قبل طبعیت بگڑ جانے کے باعث مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔